واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پاک چین قریب پر کہا ہے کہ کسی ملک کے لیے ضروری نہیں کہ امریکا یا چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا
کے نمائندوں کو بریفنگ دی ہے جس کے دوران ایک صحافی نے ان سے پاکستان اور چین کے قریب آنے سے متعلق سوال پوچھ لیا۔صحافی نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس سے سوال کیا کہ کیا پاکستان اور چین اس لیے قریب آئے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ امریکا ان سے لا تعلق ہو گیا ہے؟پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعلقات کے سوال پر امریکی ترجمان نے جواب دیا کہ کسی ملک کے لیے ضروری نہیں کہ امریکا یا چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، حکومتِ پاکستان سے امریکا کے اہم تعلقات قائم ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سے کئی شعبوں میں تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔