اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

اداکارہ و ماڈل سبیکا امام کو قتل وتیزاب کے حملے کی دھمکیاں

datetime 2  فروری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی) نامور ماڈل و اداکارہ سبیکا امام نے انہیں قتل اور تیزاب کے حملے کی دھمکیاں دینے والی سوشل میڈیا صارف کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سبیکا امام نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر انہیں موصول ہونے والے قتل اور تیزاب کے حملے کی

دھمکیوں بھرے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے۔ پیغام میں نہ صرف ماڈل کے خلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کی گئی تھی بلکہ دھمکی دینے والی خاتون نے انہیں فحش اداکارہ کہتے ہوئے کہا تھا کہ سبیکا امام کو بالکل قندیل بلوچ کی معاشرے سے غائب ہوجانا چاہئے۔پیغام میں دھمکی دینے والی خاتون نیالزام لگایا کہ اس نے سبیکا امام اور دانش تیمور کو ایک ساتھ ایک ہوٹل کے کمرے میں دیکھا تھا اور اس وقت وہ دونوں شراب کے نشے میں تھے۔ خاتون نے یہ الزام بھی لگایا کہ سبیکا اور دانش نے انہیں دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے ان دونوں کے متعلق کسی کو کچھ بھی بتایا تو وہ مجھے جان سے ماردیں گے۔خاتون نے اپنے پیغام میں سبیکا امام کو قتل کرنے کی بھی دھمکی دی اور ان کے اور ان کی والدہ کو موت کی بددعا بھی دی۔سبیکا امام نے خاتون کی جانب سے قتل و دھمکی بھرے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے سائبر کرائم، برٹش ہائی کمیشن پاکستان، برٹش کونسل پاکستان سے انہیں دھمکی دینے والی خاتون کے خلاف سخت ایکشن لینے کی درخواست کی۔ماڈل سبیکا امام کی پوسٹ پر ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ ریاض عمران نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ان دھمکیوں کے خلاف سائبر کرائم میں باضابطہ طور پر شکایت درج کروائیں تاکہ ان کی ٹیم معاملے کو حل کرنے کی کوشش کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…