اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی کی آدھی سے زائد آبادی نے تاحال کورونا ویکسی نیشن نہیں کرائی، محکمہ صحت کا انکشاف

datetime 2  فروری‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی) محکمہ صحت سندھ نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کی 54 فیصدآبادی نے تاحال کورونا ویکسینیشن نہیں کرائی صرف 46.65 فیصد آبادی کی ویکسینیشن ہوسکی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ویکسینیشن کرانے کا رحجان کم ہے ، اس حوالے سے

محکمہ صحت نے بتایا کہ کراچی کی 54 فیصد آبادی نے تاحال کورونا ویکسینیشن نہیں کرائی، صرف46.65فیصدآبادی ہی ویکسی نیشن کراسکی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں صرف 1.42 فیصدآبادی نے بوسٹرڈوز لگوائی ہے۔محکمہ صحت نے بتایا کہ سندھ میں مجموعی طورپر45.44 فیصد آبادی نے ویکسین اور صرف1.21 فیصد آبادی نے بوسٹر ڈوز لگوائی۔اعدادو شمار کے مطابق ضلع جنوبی میں 84.13فیصد آبادی ، ضلع ملیر میں 64.55 ، ضلع شرقی 62.32 فیصد آبادی نے ویکسین لگوائی۔اسی طرح ضلع کورنگی میں 31.27 فیصد آبادی ، ضلع وسطی میں27.53اور ضلع غربی میں 30.29 فیصد آبادی نے ویکسین لگوائی۔دوسری جانب ایکسپو سینٹر اور ڈاو یونیورسٹی میں ویکسی نیٹر ز کی جانب سے گذشتہ 9ماہ سے تنخواہوں کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج ک سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ایکسپو سینٹر مکمل طور پر ویکسی نیشن کے حوالے سے غیر فعال ہوگیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…