راولپنڈی (این این آئی) سینئر ساستدان اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثا علی خان نے کہاہے کہ پاکستان میں آج کل سیاست میں ایک مصر کی منڈی کا نمونہ پیش کر رہی ہے،
سیاست عہدوں کیلئے نہیں عزت کیلئے کرتاہوں ،مجھے بڑے بڑے عہدوں کی آفر کی گئی ، میں اپنے مقام پر کھڑارہا،عوا م کو کبھی شرمندہ نہیں کرونگا ۔عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاست عزت کیلئے کرتا ہوں ،عزت کردار میں ہوتی ہے عہدوں میں نہیں ۔ انہوںنین کہاکہ مجھے بڑے بڑے عہدوں کی آفر کی گئی لیکن میں اپنے مقام پر کھڑا رہا ہے ۔ سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ اپنے حلقے کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ عزت کے ساتھ سیاست کروں گا کبھی آپ کو شرمندہ نہیں کروں گا ۔ انہوںنے کہاکہ یہاں پاکستان میں آج کل سیاست میں ایک مصر کی منڈی کا نمونہ پیش کر رہی ہے یہاں ہر کسی کی قیمت لگ جاتی ہے ،کھڑے کی بھی اور کھوٹے کی بھی لیکن میں نے اپنی قیمت نہیں لگوائیں، 35 سال میں میرا ریکارڈ دیکھ لو انشااللہ بہتر ہوگا۔



















































