اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کی مری میں برفباری کی پیش گوئی،سیاحوں کی آگاہی کیلئے اہم اقدامات

datetime 2  فروری‬‮  2022 |

مری (این این آئی) محکمہ موسمیات کی طرف سے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مری میں برفباری متوقع ہے ۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض کے مطابق متوقع برفباری کے پیش نظر تمام ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کیلئے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کیمطابق ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے پیش نظر مری میں سیاحوں کی8000گاڑیوں کی اجازت ہے۔

سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق مری میں سیاحوں کی ابتک1485گاڑیاں موجود ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض کے مطابق مری کے داخلی راستوں پر سیاحوں کو آگاہی و احتیاطی پمفلٹ بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔ سی ٹی او راولپنڈی وسیم ریاض کیمطابق راولپنڈی پولیس کے ریڈیو اسٹیشن88.6کے ذریعے بھی مری کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق مری جانے والے سیاح موسم کی شدت اور رش کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مری کا سفر کریں۔ محکمہ موسمیات خیبر پختونخوا نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں بدھ کی شام سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی کی ہے۔اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ اور کرم میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جبکہ گلیات، ناران، کاغان چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ ڈی جی، پی ڈی ایم اے شریف حسین نے بارشوں وبرفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ آج جمعرات

کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کے خدشہ کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کو مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700پردیں۔



کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…