اسلام آباد (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے پاکستان کیلئے چھٹی قسط کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹوئٹ میں بتایا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے چھٹی قسط کی منظوری دے دی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد
حسین نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ الحمدللہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کا چھٹا نظرثانی بورڈ مکمل کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ فیصلے سے معیشت کے استحکام اور اصلاحات کے عمل میں مدد ملے گی۔



















































