اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

تجارتی خسارہ 28 ارب 82 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

datetime 2  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی ادارہ شماریات نے ملک کے تجارتی اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران گزشتہ 7 ماہ میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 28 ارب 80 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تجارتی اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ 7 ماہ میں 91.97 فیصد بڑھ گیا ہے

اور جولائی 2021 سے جنوری 2022 کے دوران تجارتی خسارہ بڑھ کر 28 ارب 80 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 15 ارب ڈالر تھا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ جولائی 2021 سے جنوری 2022 کے دوران درآمدات میں 58. 84 فیصد اضافہ ہوا اور اس عرصے میں درآمدات کا حجم 46 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات 29 ارب 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں۔اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے 7 ماہ میں برآمدات 23.96 فیصد بڑھیں اور 17 ارب 67 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ گزشتہ برس اسی دوران برآمدات 14 ارب 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھیں۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنوری 2022 میں ماہانہ بنیاد پر برآمدات 7.89 فیصد کم ہوئیں جبکہ سالانہ بنیاد پر 18.69 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ جنوری میں برآمدات 2 ارب 54 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں اور دسمبر 2021 میں برآمدات 2 ارب 76 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھیں۔گزشتہ برس سے موازنہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنوری 2021 میں برآمدات 2 ارب 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں تاہم رواں برس جنوری میں ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 30.19 فیصد کم ہوا ہے لیکن سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ میں 26.49 فیصد اضافہ ہوا۔ادارے نے بتایا کہ جنوری میں تجارتی خسارہ 3 ارب 36 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا، ماہانہ بنیاد پر درآمدات 22.06 فیصد کم ہوئیں جبکہ سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…