جمعرات‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل کی شان بڑھانے کے لئے مزید 6 برطانوی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

datetime 2  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لئے مزید 6 انگلش کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں، جو پی ایس ایل کی شان میں اضافہ کریں گے۔انگلش کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لئے کراچی پہنچے ہیں۔کراچی پہنچنے والے

کھلاڑیوں میں ہیری بروک، فلپ سالٹ، ثاقب محمود، کرس جارڈن، جیسن رائے اور جیمز وینس شامل ہیں۔انگش کھلاڑیوں میں شامل پانچ کرکٹر اپنے تین روزہ قرنطینہ کو مکمل کرنے کے بعد اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کریں گے، جنکہ جیمزونس قرنطینہ نہیں کریں گے۔جیمز ونس کے قرنطینہ نہ کرنے کے حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینجر اعظم خان نے پاکستانی میڈیا کو بتایا کہ ان کا کراچی پہنچنے پر ائیرپورٹ پر اینٹی جین ٹیسٹ ہوا تھا۔اعظم خان نے کہا کہ جیمز وینس کی اینٹی جین ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے جس کے بعد انہیں ٹیم اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بدھ کی شام معین خان اکیڈمی میں پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا۔انگلینڈ کے جیسن رائے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں، مگر وہ تین روزہ قرنطینہ کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے۔کراچی پہنچنے والے انگلش کھلاڑیوں میں کرس جارڈن کراچی کنگز کا حصہ ہیں، ہیری بروک اور فلپ سالٹ کا تعلق لاہور قلندر سے ہے، جبکہ پشاور زلمی کو ثاقب محمود جوائن کریں گے۔اس سیزن کی اب تک کی بدقسمت کراچی کنگز کی قسمت بدلنے کے لئے کرس جارڈن تین دن بعد ایکشن میں نظر آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



26نومبر کی رات کیا ہوا؟


جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…