اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈریپ نے بخار کی دوا پیراسیٹامول کی قیمت بڑھانے کی حامی بھرلی

datetime 2  فروری‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ادویہ ساز اداروں کے مطالبے پر بخار کی دوا پیراسیٹامول کی قیمت بڑھانے کی حامی بھرلی اور نئی قیمت فروخت کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو سمری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈریپ اور پاکستان فارما سیوٹیکل

مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے حکام نے بتایا ہے کہ پیراسیٹامول کی قیمت 2 روپے 67 پیسے فی گولی مقرر کرنے پر اتفاق ہو گیاہے لیکن اس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ اپنے آنے والے اجلاس میں دے گی۔ڈریپ حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ ڈریپ کی ڈرگ پرائسنگ کمیٹی نے پیراسیٹامول کی پیداواری لاگت بڑھنے کے بعد بخار کی دوا کی قیمت بڑھانے کی سفارش کی تھی اور اب ڈریپ کے سربراہ پیراسیٹامول کی قیمت بڑھانے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائیں گے۔اِس وقت پیراسیٹامول کے مختلف برانڈز کی پاکستان میں شدید قلت ہے اور پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ خام مال کی قیمت اور پیداواری لاگت میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے وہ اس دوا کو موجودہ قیمت پر بنانے اور فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔دوا ساز اداروں نے پیراسیٹامول کی قیمت ساڑھے تین روپے فی گولی مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ پیراسیٹامول کے خام مال کی قیمت میں 4 سے 5 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 مہینے پہلے پیراسیٹامول کا 600 روپے کلو فروخت ہونے والا خام مال اس وقت 2600 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…