اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

نواز شریف کو ممکنہ لاحق ہونے والی بیماری ٹاکا سوبو کیا ہے؟ امریکا پلٹ ہارٹ سرجن ڈاکٹر پرویز چوہدری کا اہم انکشاف

datetime 2  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ممکنہ طور پر ٹاکا سوبو بیماری کا شکار ہیں، نواز شریف کےمعالج ڈاکٹر فیاض شال نے کہا ہے کہ نوازشریف ایئرپورٹ پر کورونا کا شکار ہوسکتے ہیں کیونکہ ان کو جو بیماری لاحق ہے اس میں ان کی قوت مدافعت بہت کمزور ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا پلٹ ہارٹ سرجن

ڈاکٹر پرویز چوہدری (ستارہ امتیاز) سے جب اس حوالے سے پوچھا کہ ٹاکا سوبو بنیادی طور پر کیا بیماری ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ اس بیماری کو انتہائی غیر معمولی بیماری کے نام پر جانا جاتا ہے جس کی بظاہر کوئی وجہ معلوم نہ ہو۔یعنی خون کی رپورٹس میں کسی بیماری کے اثرات تو نہ ہوں لیکن دل کے پٹھے کمزور ہونے کی وجہ سے اچانک دل کا عارضہ لاحق ہو جائے۔ ایسا عام طور پر انتہائی ذہنی دباؤ یا صدمے کی کیفیت کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ نام جاپانی زبان کا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جعلی میڈیکل رپورٹ پاکستان کے قانونی نظام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، شریف فیملی جعلی میڈیکل رپورٹس بھیجنے کا سلسلہ بند کرے۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف کے حوالے سے ایک دلچسپ میڈیکل رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی ہے، اس رپورٹ میں

واشنگٹن میں مقیم ڈاکٹر شال نے لندن میں مقیم نواز شریف کے بارے میں لکھا کہ وہ دبائو کا شکار ہیں اور کووڈ 19 کی وجہ سے نواز شریف کی حالت ایسی نہیں کہ وہ پاکستان کا سفر کر سکیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے امریکہ میں بیٹھے ہوئے اپنے ذاتی معالج سے جعلی میڈیکل رپورٹس تیار کروا کر پاکستان بھجوانا پاکستان کے

عدالتی نظام اور قوانین کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس آسان راستہ یہی ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کا پیسہ واپس کریں، اس کے بعد وہ لندن میں رہیں، جعلی رپورٹیں بھجوانے سے ان کا مقصد پورا نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ رپورٹ میں صرف یہی کمی ہے کہ نواز شریف کو ہائیڈ پارک کے علاوہ کسی دوسری

جگہ واک کرنے کی بھی اجازت نہیں، اس سے ان کے اسٹریس میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی جعلی رپورٹس تیار کروا کے پاکستان بھجوانے سے گریز کرے ، شریف فیملی قانونی راستہ اختیار کرے اور پاکستان کے لوگوں کا پیسہ واپس کرے۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں عدلیہ ایسی جعلی رپورٹس کا سختی سے نوٹس لے گی اور ملک کا وقار بحال کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…