اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک لاکھ 30 ہزار آسامیوں پر بھرتیاں امیدواروں کو بالائی عمر میں بڑی رعایت مل گئی

datetime 2  فروری‬‮  2022 |

لاہور (ا ین این آئی) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ایک لاکھ 30 ہزار بھرتیاں کرے گی۔عثمان بزدار نے سرکٹ ہائوس ڈیرہ غازی خان میں عمائدین اور معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ایک لاکھ 30 ہزار ملازمتوں پر بھرتیاں کرے گی،

پہلے مرحلے میں ملازمتوں کی بھرتی کا اشتہار دیا جا چکا ہے، جس کے لئے امیدواروں کو بالائی عمر میں 2 برس کی رعایت دی جائے گی، جس کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث اپنی اصل منزل سے دور ہوا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اب پاکستان درست ٹریک پر آچکا ہے، ساڑھے تین برس کے دوران صرف اور صرف عوام کی خدمت کی ہے، حکومت کے دامن پر کرپشن اسکینڈ ل کا کوئی داغ نہیں، میں اللہ تعالی اور عوام کو جوابدہ ہوں۔مشیر حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار عاجزی اور انکساری کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں، پنجاب کے عوام خوش نصیب ہیں کہ انہیں عثمان بزدار جیسا عوامی خدمت سے سرشار وزیر اعلی ملا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کو اس کا حق واپس کیا ہے، وزیر اعلی عثمان بزدار کا دور پسماندہ علاقوں کی ترقی کا دور ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…