اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

چین نے دنیا سے اپنا وعدہ پورا کر دیا

datetime 2  فروری‬‮  2022 |

بیجنگ (آن لائن) ۔چینی میڈ یا کے مطا بق اولمکپس سے قبل چین اپنے کاربن پیک اور کاربن نیوٹرل کے اہداف کا اعلان کر چکا ہے اور اس کے اعلان کے بعد چین پہلے بڑے بین الاقوامی ایونٹ کے طور پر، بیجنگ سرمائی اولمپکس میں “گرین اولمپکس” کے اپنے وعدے کو پورا کر رہا ہے۔

چند روز بعد بیجنگ سرمائی اولمپکس کا آغاز ہو جائے گا۔بیرونی دنیا نے دیکھا ہے کہ 2015 میں سرمائی اولمپکس کی میزبانی کی کامیاب بولی جیتنے کے بعد، چین نے تین پہلوؤں سے 119 مخصوص اقدامات وضع کرنا شروع کیے: یہ تین پہلو مثبت ماحولیاتی اثرات، نئی علاقائی ترقی، اور بہتر زندگی ہیں۔اس کی ایک مثال توانائی کا شعبہ ہے۔ تاریخ میں پہلی بار، بیجنگ سرمائی اولمپکس کے تمام 26 مقامات پر سو فیصد ” سبز بجلی” فراہم کی گئی ہے۔ کم کاربن بیجنگ سرمائی اولمکپس کی اہم شناخت بن گئی ہے۔ کھیلوں کی تمام عمارات گرین بلڈنگ کے معیار پر پہنچ چکی ہیں۔ چار برف کے مقامات پر نئے کاربن ڈائی آکسائیڈ ریفریجرینٹ استعمال کیے گئے ہیں، اور 50000 مربع میٹر سے زیادہ کا انتہائی کم توانائی کی کھپت کا مظاہرہ کرنے والا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ تصور سے لے کر عمل تک، توانائی کی تیار ی سے لے کر مقابلے کے مقامات تک منتقلی اور نقل وحمل سمیت تمام شعبہ جات میں چین”اولمپکس کی سبز انداز میں میزبانی کرنے” کی کوشش کررہا ہے۔ بین الاقوامی برادری کی جانب سے چین کے ان اقدامت کی بہت زیادہ تحسین کی جار ہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…