جمعرات‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2026 

دہم جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2022جمع کرانے کا شیڈول جاری

datetime 2  فروری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت دہم سائنس گروپ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2022کے جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے۔ میٹرک بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی ہدایت کے مطابق ایسے طلبا وطالبات جو نہم جماعت 2021، گزشتہ سالوں میں ناکام، امپروومنٹ آف گریڈ، اضافی پرچے یا دیگر بورڈز کے امتحانات2022 میں شریک ہونا چاہتے ہیں

وہ بھی امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں جبکہ گورنمنٹ اسکولوں کو بھی ہدایات کی جاتی ہے کہ وہ امتحانی فارم بغیر کسی فیس کے دیئے گئے شیڈول کے مطابق لازمی جمع کرا دیں۔ یہ فارم3فروری سے 7مارچ 2022تک بغیر لیٹ فیس کے ساتھ وصول کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 8مارچ سے 15مارچ تک200 روپے،16مارچ سے 21مارچ تک500 روپے،22مارچ سے29مارچ تک800 روپے،30مارچ سے 5اپریل تک 1200 روپے،6اپریل سے 12اپریل تک 1500 روپے اور13اپریل سے19اپریل تک1800روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔ تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اتھارٹی لیٹر، بورڈ سے الحاق ونئے الحاق شدہ اسکول2022-2023 سرٹیفکیٹ کی کاپی اور سیکرٹری بورڈ کے نامپے آرڈر (100روپے) فی فارم کے ذریعے ایگزامینشن اسٹور سے فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ تمام گورنمنٹ اسکول،بلدیہ،میونسپل کارپوریشن اور لیبرڈپارٹمنٹ کے ماتحت آنے والے اسکول بغیر کسی فیس کے امتحانی فارم اپنے تصدیق شدہ گورنمنٹ اسکول کے اتھارٹی لیٹر اورانرولمنٹ کی رسید کی فوٹو کاپی کے ساتھ امتحانی فارم اکانٹس سیکشن سے رسید بنوانے کے بعد ایگزامینشن اسٹور سے لے سکتے ہیں اور اسی شیڈول کے مطابق جمع بھی کرا سکتے ہیں،اسکولوں کے سربراہان سے مزید کہا گیا ہے کہ فارم کو جمع کرانے کیلئے طلبا و طالبات کو انفرادی طور پر بورڈ نہ بھیجا جائے بلکہ تمام طلبا و طالبات کے امتحانی فارم ایک ساتھ تعلیمی ادارے کی جانب سے جمع کرائے جائیں۔



کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…