جمعرات‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2026 

طالبان کا آج سے سرکاری یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان

datetime 1  فروری‬‮  2022 |

کابل (این این آئی)افغانستان کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن مولوی عبدالباقی حقانی نے (آج)بدھ سے سرکاری یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال 15 اگست کو طالبان کے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے سرکاری یونیورسٹیز بند ہیں۔امارت اسلامی افغانستان کے ترجمان کے مطابق وزیر برائے

ہائر ایجوکیشن مولوی عبدالباقی حقانی نے کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان بھر میں سرکاری یونیورسٹیز میں تعلیمی سلسلے کے آغاز کا اعلان کیا۔قائم مقام وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرم صوبوں میں جامعات 2 فروری سے دوبارہ کھلیں گی جبکہ سرد علاقوں کی یونیورسٹیاں 26 فروری کو کھلیں گی۔انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ طالبات کے لیے کلاسوں کے کیا انتظامات کیے جائیں گے کیونکہ ماضی میں طالبان حکام نے یہ عندیہ دیا تھا کہ طالبات کو الگ کلاسوں میں پڑھایا جا سکتا ہے۔اب تک طالبان ملک کے اکثر حصوں میں صرف لڑکوں کے لیے ہائی اسکول کھلے ہیں، کچھ نجی یونیورسٹیاں دوبارہ کھل گئی ہیں تاہم اکثر امور میں طالبات کلاس میں واپس نہیں آ سکیں۔15 جنوری کو طالبان کے نائب وزیر ثقافت اور اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ محکمہ تعلیم 21 مارچ سے شروع ہونے والے نئے افغان سال کے بعد تمام لڑکیوں اور لڑکیوں کے لیے کلاس رومز کھولنا چاہتا۔ذبیح اللہ نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ہم تعلیم کے خلاف نہیں ہیں تاہم ان کے بیان کے ایک دن بعد ہی طالبان فورسز نے افغانستان کے دارالحکومت میں کام کرنے اور تعلیم کے حقوق کا مطالبہ کرنے والی خواتین کے ایک گروپ پر کالی مرچ کا اسپرے کردیا تھا۔مغربی حکومتوں کی جانب سے طالبان سے کیے گئے بیشتر مطالبات میں سے ایک اہم مطالبہ یہ بھی تھا کہ وہ طالبات کو تعلیم کے حصول کی اجازت دیں،طالبان نے 15 اگست کو غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد ملک کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔



کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…