اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات کاجون 2023 سے کاروباری منافع پروفاقی ٹیکس متعارف کرانے کا اعلان

datetime 1  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے یکم جون 2023ء سے شروع ہونے والے کاروباری منافع پرپہلی مرتبہ وفاقی کارپوریٹ ٹیکس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔البتہ کاروباری اداروں کے لیے اس کی کشش برقراررکھنے کی غرض سے اس کی بنیاد کم رکھی گئی ہے۔یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کی جانب سے جاری کردہ وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ

یہ ٹیکس ملک کی تمام کارپوریشنوں اورتجارتی سرگرمیوں پر عایدکیاجائے گا،سوائے”قدرتی وسائل نکالنے”کے،اس پر امارت کی سطح پرٹیکس کا نفاذ جاری رہے گا۔یواے ای کی حکومت نے یہ اقدام تیل کی آمدن کے علاوہ مالی وسائل میں تنوع پیدا کرنے کے ضمن میں کیا ہے۔قبل ازیں 2018ء میں متحدہ عرب امارات نے زیادہ تراشیاء اور خدمات پر5 فی صد کی معیاری شرح سے اضافی قدری ٹیکس متعارف کرایا تھا۔وزارت خزانہ نے کہا کہ اس نئے نظام کامطلب 9 فی صد کی معیاری قانونی ٹیکس شرح کانفاذ ہے۔اس کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاروباروں اوراسٹارٹ اپ کی معاونت کے لییتین لاکھ 75 ہزاردرہم (102,107.50 ڈالر) تک قابل ٹیکس منافع پر چھوٹ دی جائے گی اور ان پراس نئے ٹیکس کی شرح صفرفی صد ہوگی۔بیان میں کہاگیا ہے کہ علاقائی مالیاتی مرکزمتحدہ عرب امارات میں کاروباری اداروں کوحصص سے حاصل ہونے والے سرمائے کے منافع اوراس پرٹیکس اداکرنے سے مستثناقراردیا گیا ہے۔نئے پروگرام میں افراد کورئیل اسٹیٹ اور دیگرسرمایہ کاری پر کیپیٹل گین ٹیکس اورایسی آمدن پرانکم ٹیکس سے استثنا برقراررکھا گیا ہے جو کسی کاروبارسے حاصل نہیں ہوتی ہے۔وزارت نیواضح کیا ہے کہ یواے ای کا کارپوریٹ ٹیکس نظام فری زون میں کاروباری اداروں کو پیش کی جانے والی کارپوریٹ ٹیکس مراعات کااحترام جاری رکھے گا لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ یہ ادارے تمام ریگولیٹری تقاضوں کی تعمیل کرتے ہوں اوروہ متحدہ عرب امارات مین لینڈ کے ساتھ کاروبارنہیں کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…