جمعرات‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2026 

مغربی ہوائو ں کا سلسلہ پنجاب میں داخل ہوگیا محکمہ موسمیات کابارشوں سے متعلق الرٹ جاری

datetime 1  فروری‬‮  2022 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے، مغربی ہوائو ں کا سلسلہ پنجاب میں داخل ہوگیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات تک ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کا امکان ہے۔لاہور، قصور، شیخوپورہ ،گوجرانولہ، فیصل آباد ،سرگودھا ،سیالکوٹ، نارووال میں تیز بارشوں امکان ہے۔ بارشوں کے باعث نشینی علاقوں میں

پانی جمع ہوسکتا ہے ،بارشیں گندم کی فصلوں کے لیے مفید ہیں ۔آجمنگل کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردرہنے کا امکان ۔ جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/برفباری کا امکان ہے ۔پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز خیبر پختو نخوا،اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔ اس دوران چندمقا مات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔ تا ہم کراچی سمیت صوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں، صوبہ بلوچستان کے وسطی علاقے اور ساحلی پٹی اورجنوبی پنجاب میں آندھی/گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہے گا۔ تا ہم شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیراوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش/برفبا ری کا امکان ہے جبکہ جمعہ کے دن ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہا ڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔ تاہم استور05اور کالام میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ جبکہ استور، کالام میں 02انچ، بگروٹ اور مری میں ہلکی برفباری ہوئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ، کالام منفی12،گوپس منفی 08،اسکردو منفی 06، زیارت،قلات،پاراچنار منفی 05،استور،بگروٹ،ہنزہ ،مالم جبہ منفی 04، پلوامہ ،شوپیاں ،بارہ مولہ منفی 03،چترال ،دیر،دروش،راولاکوٹ منفی 02، میر کھانی اور اننت ناگ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…