اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

فخر زمان نے شاندار سنچری داغ کر تن تنہا کراچی کنگز کو شکست سے دوچار کردیا

datetime 30  جنوری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے فخرزمان کی لاجواب سنچری کی بدولت میزبان کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا، فاتح ٹیم نے 171 رنز کا ہدف چار گیندیں قبل حاصل کرلیا،فخر زمان کو ان کی شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،

ایڈیشن 2020 کی فاتح کراچی کنگز کی یہ ایونٹ میں مسلسل تیسری شکست ہے، کراچی کنگز اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے دوسریاینڈ سے قابل قدر اسپورٹ نہ ملنے کے باوجودشاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔32 گیندوں پر نصف سنچری بنانے والے فخر زمان نے 56 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ان کی پہلی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں دوسری سنچری ہے۔ ان کی 60 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز میں 4 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔اس د وران عبداللہ شفیق 8، کامران غلام 6 اور محمد حفیظ 24 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ سمت پٹیل 26 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔کراچی کنگز کے عمید آصف نے دو جبکہ محمد نبی اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کراچی کنگز نے شرجیل خان اور بابراعظم کی 84 رنز کی ابتدائی شراکت کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 170 کا مجموعہ سجایا۔ شرجیل خان نے 39 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان بابراعظم نے 33 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 5 چوکیشامل تھے۔ تیسرے اور چوتھے نمبر پر میدان میں اترنے والے محمد نبی

اور جوئے کلارک نے بالترتیب 15 اور ناٹ آئوٹ 24 رنز بنائے ۔ان چار بیٹرز کے علاوہ کراچی کنگز کا کوئی بھی بیٹر ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔فاسٹ بائولر حارث رئوف نے 33 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد حفیظ، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی اور زمان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…