اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

جتنا زیادہ پیدل چلیں گے، آپ کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا امکان بھی اتنا ہی کم ہوگا، ماہرین

datetime 30  جنوری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)ایک طویل تحقیق کے بعد امریکی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ آپ روزانہ جتنا زیادہ پیدل چلیں گے، آپ کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا امکان بھی اتنا ہی کم ہوگا البتہ یہ نتائج فی الحال صرف عمر رسیدہ خواتین کیلیے ہی سامنے آئے ہیں۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان ڈیاگو کی الیکسس گارڈیونو اور دوسرے ماہرین نے 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کی 4,800 خواتین پر یہ تحقیق تقریبا

سات سال تک جاری رکھی۔تحقیق کے آغاز میں ان بزرگ خواتین کو ایک ہفتے تک ہلکی پھلکی اور نرم بیلٹ مستقل پہنائی گئی۔ بیلٹ میں خاص آلات نصب تھے جو ان کے روزانہ چلنے پھرنے سے متعلق معمولات پر نظر رکھتے تھے۔اس کے بعد اگلے سات سال تک وقفے وقفے سے ان کے روزمرہ معمولات بالخصوص چلنے پھرنے اور جسمانی مشقت وغیرہ کی معلومات جمع کی جاتی رہیں۔اس پورے عرصے میں 8 فیصد خواتین ذیابیطس کا شکار ہوئیں لیکن زیادہ چلنے پھرنے والی خواتین کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا امکان بہت کم دیکھا گیا۔ان اعداد و شمار کو مزید کھنگالنے پر پتا چلا کہ روزانہ ہر ایک ہزار (1,000) قدم زیادہ چلنے سے ذیابیطس کا خطرہ 6 فیصد کم ہوگیا تھا۔اگر بزرگ افراد اپنے معمول کے مقابلے میں روزانہ دو ہزار قدم زیادہ چلیں تو وہ ذیابیطس کا خطرہ 12 فیصد تک کم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ تیز چلتے ہیں یا آہستگی سے، ضروری ہے کہ معمول سے زیادہ چلنے کی عادت اپنائی جائے، الیکسس گارڈیونو نے تجویز کیا۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹائپ 2 ذیابیطس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈریشن کے مطابق، اس وقت ساری دنیا میں 20 سے 79 سال کے 53 کروڑ 70 لاکھ افراد ذیابیطس میں مبتلا ہیں جبکہ یہ تعداد مسلسل بڑھتے ہوئے 2045 تک 78 کروڑ 30 لاکھ تک جا پہنچنے کا خدشہ ہے۔ذیابیطس میں اضافے کا شدید ترین خطرہ امریکا کو ہے جہاں 2050 تک ہر تین بالغ شہریوں میں سے ایک کو ٹائپ 2 ذیابیطس لاحق ہوگی۔زیادہ پیدل چلنے سے صرف ذیابیطس کا خطرہ ہی کم نہیں ہوگا بلکہ دواں پر ہونے والے خطیر اخراجات اور دوسری متعلقہ بیماریوں سے نجات حاصل کرنے میں بھی بہت مدد ملے گی، جان بیلٹیئر نے کہا جو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو میں وبائی امراض کے ماہر ہیں۔ریسرچ جرنل ڈائبٹیز کیئر کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی یہ تحقیق اگرچہ صرف خواتین پر کی گئی ہے لیکن کم و بیش یہی نتائج بزرگ مردوں کیلیے بھی درست بتائے جارہے ہیں۔امریکی محکمہ صحت کے مطابق، ہفتے میں 150 منٹ کی چہل قدمی یا جسمانی مشقت سے ذیابیطس کے علاوہ دوسری کئی دائمی بیماریوں کا خطرہ بھی بہت کم رہ جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…