ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

یوکرین کے محاذ پر کشیدگی برقرار، روس، امریکہ ، نیٹو اتحادیوں کی عسکری سرگرمیاں تیز

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف(این این آئی )یوکرین کے محاذ پر کشیدگی برقرار ہے، روس، امریکا اور نیٹو اتحادیوں نے عسکری سرگرمیاں تیز کردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین کے محاذ پر کشیدگی کے سبب روس اور نیٹو نے عسکری سرگرمیاں مزید تیز کردیں، مشترکہ جنگی مشقوں کیلئے روس

نے مزید فوجی بیلاروس پہنچا دئیے۔ ٹرین کے ذریعہ جدید فضائی دفاعی نظام بھی منتقل کردیا جس پر نیٹو نے تشویش کا اظہار کیا ۔سویڈن کی بری اور فضائی افواج نے بالٹک سمندر میں جنگی مشقیں شروع کر دیں، لڑاکا طیاروں، ٹینک اور گرنیڈ لانچرز کا بھرپور استعمال کیا گیا، یوکرین میں بھی جنگی مشقیں جاری ہیں، برطانوی ماہرین نے انٹی ٹینک میزائل چلانے کی تربیت دی، حال ہی میں انگلینڈ نے دوہزار شارٹ رینج میزائل کیف بھیجے ہیں۔سفارتکاروں کے انخلا پر یوکرین کے صدر نیا مریکا کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ واشنگٹن جنگ کے خدشے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرکے غلطی کررہا ہے، امریکی اقدام سے ایسا لگتا ہے ہے گویا کیف کی سڑکوں پر ٹینک گردش کررہے ہیں۔امریکی وزیر فاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ روس یوکرین پر حملے کی صلاحیت رکھتا ہے، پینٹاگون نے جلد مزید فوجی مشرقی یورپ میں تعینات کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…