اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی عرب میں قیدیوں کی سزا کی مدت خریدنے کا منصوبہ

datetime 30  جنوری‬‮  2022 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں ادارہ جیل خانہ جات کے ترجمان کرنل ڈاکٹر بندر الخرمی نے کہا ہے کہ قیدیوں کی سزا کی باقی ماندہ مدت خریدنے کی ابھی کوئی

حقیقت نہیں ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ترجمان جیل خانہ جات نے کہا کہ رعایت کا منصوبہ زیر غور ہے تاہم اس پر عمل درآمد کا اعلان نہیں ہوا۔قیدیوں کی سزا میں رعایت کے حوالے سے متعلقہ ادارے معاملات کی نوعیت پر غور کر رہے ہیں۔ حتمی فیصلہ ہوتے ہی متعلقہ سرکاری ذرائع سے اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔واضح رہے ٹویٹر پر اس حوالے سے کہا جا رہا تھا کہ اس اقدام کے تحت قیدیوں کی باقی مدت رقم کے عوض خریدی جا سکے گی۔سوشل میڈیا پر دعوی کیا جا رہا تھا کہ قیدی کی وہ مدت جو وہ بحق سرکار کاٹ رہا ہو گا اس کے ہر برس کے عوض وہ 18 ہزار ریال ادا کرنے کے بعد رہائی پا سکے گا۔اس کا اطلاق ان قیدیوں پر ہو گا جن کی مادری زبان عربی نہیں ہے اور ان کے خلاف سنگین جرائم ملوث ہونے کا ریکارڈ موجود نہیں ہو گا اور جیل میں قید کے دوران ان کا چال چلن بہتر رہا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…