ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

100سے زیادہ صفحات پر مشتمل صدارتی نظام تیار ،وزیر اعظم عمران خان نے مشاور ت کیلئے وقت مانگ لیا سینئر صحافی کا اہم دعویٰ

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)سینئر صحافی ، کالم نگار اور اینکرپرسن ارشاد بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں صدارتی ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے

کہ ۔۔۔صدارتی ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل، 100 سے زیادہ صفحات پر صدارتی نظام تیار، وزیراعظم کوخفیہ میسج ارسال، اسمبلیاں تحلیل کردیں ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ ہی اگلے صدر مملکت ہونگے ،جس پر وزیراعظم نے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا۔ وزیراعظم اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ دوسری جانب ملک میں صدارتی نظام کے حوالے سے افواہوں میں تیزی آ گئی ہے صدارتی نظام کے لئے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے کارکنوں نے بھی خصوصی مہم شروع کر دی ہے تحریک انصاف کے کا رکنوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر صدارتی نظام کی حمایت میں پوسٹیں لگانے میں تیزی کردی ہے اور سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے خصوصی طور پر مہم شروع کردی ہے صدارتی نظام کو نا فذ کرنے اور آئین کو معطل کرنے کی افواہوں میں تیزی آنا شروع ہوگئی ہے ملک میں صدارتی نظام کی افواہیں تیزی سے گردش کرنے لگی ہیں تاہم تحریک انصاف کی جانب سے اس سلسلے میں خاموشی اختیار کی گئی ہے صدارتی نظام کے نا فذ ہونے اور آئین کو معطل کرنے کی افواہیں گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹین پر جارہی ہیں صدارتی نظام کے نفاذ اور آئین کو معطل کرنے کے حوالے سے افواہوں کے حوالے سے خوف ہراس بھی پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…