پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

یہ سوچ کرماں ،بہنوں اور بھائی پر گولیاں چلائیں کہ گیم کی طرح سب دوبارہ زندہ ہو جائیں گے پب جی کھیلنے والے نوجوان کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں آن لائن پب جی گیم کھیلتے ہوئے والدہ اور تین بہن بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزم نے پولیس کے روبرو مزید انکشافات کیے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ پب جی گیم میں بار بار ہارنے کی وجہ سے وہ شدید قسم کے دبائومیں تھا۔ میں نے یہ ذہن میں

رکھ کر اپنے گھر والوں پر گولیاں چلائی تھیں کہ وہ دوبارہ زندہ ہو جائیں گے۔پولیس کے مطابق 19 جنوری کو کاہنہ میں 18 سالہ علی زین نے پب جی گیم کھیلتے ہوئے اپنی والدہ، بھائی اور دو بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ اس نے پولیس کے روبرو یہ بیان دیا کہ میں نے یہ سوچ کر گولیاں چلائیں کہ گیم کی طرح سب دوبارہ زندہ ہو جائیں گے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم علی زین نہ صرف پب جی گیم کھیلنے کا عادی تھا بلکہ نشہ کا بھی عادی تھا۔ اس نے گھر میں موجود اپنی والدہ کے پستول سے ہی گولیاں چلائیں۔ چاروں کو قتل کرنے کے بعد ٹاسک مکمل ہونے کے نشے میں وہ گھر کے نچلے حصہ میں آکر سوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو والدہ اور بہن بھائیوں کی تدفین کے بعد اس کی خالہ نے فیصل آباد کے قریب ایک گائوں میں چھپا رکھا تھا، پولیس نے ملزم کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اسے کچھ نہیں کہا جائے گا لیکن وہ جب واپس نہ آیا تو پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے بعد اسے حراست میں لیا۔

ملزم علی زین کی والدہ ڈاکٹر تھیں اور اکثر اپنے بیٹے کو گیم سے منع کرتی تھیں، پولیس کے مطابق صبح نوکرانی کلینک کی صفائی ستھرائی کرنے آئی تو اس نے لاشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں پلیئرز ان نان بیٹل گرانڈ (پب جی)کی بندش کے لیے دائر درخوا ست پر سماعت کل ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس

محمود مرزا پب جی پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کریں گے۔شہری تنویر احمد کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات کے باعث کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں، اس گیم کے استعمال سے نوجوان نسل کی ذہنی صحت اور

زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔لاہور میں گزشتہ ہفتے پب جی سے متاثر 14 سالہ لڑکے نے اپنی ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کردیا تھا۔پولیس کے مطابق لڑکا معروف آن لائن گیم پب جی کھیلتا تھا اور مبینہ طور پر اس گیم سے متاثر ہو کر اس نے اپنی والدہ اور تین بہن بھائیوں کو قتل کردیا تھا۔درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے باقاعدہ قوانین وضع کیے گئے ہیں لیکن پاکستان میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ۔استدعا ہے کہ عدالت آن لائن گیم پب جی پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…