شنگھائی(این این آئی)چین میں ایک ادھیڑ عمر شخص کو اپنے 29 سالہ بیٹے کے غیر شادی شدہ ہونے پر اتنی شرمندگی ہوئی کہ وہ زہر کھا کر ریلوے اسٹیشن پہنچ گیا۔میڈیرپورٹس کے مطابق ایک ادھیڑ عمر شخص نے شنگھائی ریلوے اسٹیشن پر تعینات سکیوریٹی گارڈ کے ہاتھ میں کاغذ کا ٹکڑا تھماتے ہوئے کہا کہ اس نے دوا کی بہت زیادہ خوراک لے لی ہے، اور یہ کہتے ہی وہ بے ہوش ہوگیا۔چینی میڈیا نے یہ نہیں بتایا کہ اس
شخص کا نام کیا تھا البتہ اتنا ضرور معلوم ہوا ہے کہ اس کی عمر 55 سال کے لگ بھگ تھی۔خط میں اس نے اپنے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ گائوں میں میرے ہم عمر لوگوں کے بیٹے بیٹیوں کے علاوہ پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں تک ہیں مگر تم نے اب تک کچھ نہیں کیا۔تمہاری وجہ سے مجھے جس شرمندگی کا سامنا ہے، اب وہ میرے لیے ناقابلِ برداشت ہوچکی ہے۔اس شخص کو فورا اسپتال پہنچایا گیا اور اس کی جان بچا لی گئی۔