اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہونٹوں کی ادھوری سرجری کے باعث ٹک ٹاکر حریم شاہ کے ہونٹوں کی حالت بگڑی گئی

datetime 30  جنوری‬‮  2022 |

لندن (این این آئی)ہونٹوں کی ادھوری سرجری کے باعث ٹک ٹاکر حریم شاہ کے ہونٹوں کی حالت بگڑی گئی۔ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ حریم شاہ نے بتایا کہ انہیں لپ فلر(ہونٹوں کی سرجری) کا کافی عرصے سے شوق تھا اسی لیے وہ لندن میں سرجری کرانے کلینک آئی تھیں۔

حریم شاہ نے بتایا کہ دوران سرجری جب ان کے ایک طرف کے ہونٹوں کی سرجری ہوگئی تو انہیں فون پرکال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے میرے اکاؤنٹس منجمد کرنیکا حکم دیا ہے اور بینکوں کو اس حوالے سے خط بھی لکھے ہیں۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹس منجمد ہونے کا سن کر وہ پریشان ہوگئیں اور سرجری ادھوری چھوڑ کر وہ اسٹریچر سے اٹھ گئیں اور سرجری ادھوری رہ گئی۔ٹک ٹاکر کے مطابق انہیں یاد تھا کہ ان کے ہونٹوں کی سرجری ہورہی ہے تاہم اس وقت یہ خیال آیا کہ اتنی مہنگائی ہے اور پھر اکاؤنٹس بھی منجمد ہوگئے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کے ایک طرف کے ہونٹ سوجے ہوئے ہیں جس کے باعث ان کے چہرے کی حالت تبدل ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹک ٹاکر فضا حسین عرف حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے متعلقہ حکام کو ٹک ٹاکر کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔ حریم شاہ نے چند دن پہلے لندن پہنچ کرغیرملکی کرنسی کے بنڈلز کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی، ویڈیو میں حریم شاہ کے پاس بھاری غیرملکی کرنسی دیکھی گئی تھی۔ویڈیو میں حریم شاہ نے کہا کہ تھا کہ وہ یہ رقم پاکستان سے لیکر بیرون ملک گئی ہیں، ویڈیو میں پاکستانی اداروں کا تمسخر بھی اڑایا گیا تھا۔بعد ازاں ایف آئی اے نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے منی لانڈرنگ قانون کے تحت انکوائری شروع کرنے کا اعلان کر دیا تھا تاہم اسی روز حریم شاہ نے اس ویڈیو کو ایک مذاق قرار دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…