پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

کووڈ شناخت کرنے والی کم خرچ اسمارٹ فون ٹیسٹ کٹ متعارف

datetime 29  جنوری‬‮  2022 |

سانتا باربرا(این این آئی)امریکی سائنسدانوں نے ایک سادہ کٹ بنائی ہے جس پر لعاب کا نمونہ رکھ کر اسمارٹ فون پر کورونا ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے۔ یہ عام پی سی آر ٹیسٹ کے مقابلے میں دس درجے کم قیمت، تیزرفتار اور بہت آسان بھی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سانتا باربرا

میں واقع یونیورسٹی آف کیلی فورنیا نے بتایاکہ یہ ٹیکنالوجی ٹیسٹ کٹ اور ایپ پر مشتمل ہے جو حساسیت کی بنا پر پی سی آر ٹیسٹ کے برابر ہے۔اسے 25 منٹ لعاب ٹیسٹ کا نام دیا گیا ہے جسے گھر پر بھی انجام دیا جاسکتا ہے۔ اس میں ایک گتے کا چھوٹا ڈبہ ، ایک گرم پلیٹ اور ایک چھوٹی ایل ای ڈی لائٹ نصب ہے جس کی کل قیمت 100 ڈالر ہے۔ اس ٹیسٹ کے کیمیکل وغیرہ بھی بہت سستے ہیں۔کووڈ کے لیے اسمارٹ فون تھوک ٹیسٹ کی روداد جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے اوپن جرنل میں شائع ہوئی ۔ اسے دنیا بھر میں پھیلتی وبا اور ٹیسٹ کی ضروریات کے تحت بنایا گیا۔ اسمارٹ فون کی ہرجگہ موجودگی کٹ کے استعمال کو ممکن بناتی ہے۔اس پورے عمل کو سائنس کی زبان میں لوپ میڈیئٹڈ آئسوتھرمل ایمپلی فکیشن ( ایل اے ایم پی) کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں تھوک میں موجود وائرس کے آر این اے کو بڑھا کر مخصوص جین تلاش کئے جاتے ہیں اوراچھی بات یہ ہے کہ ایپ مفت میں دستیاب ہے۔ اسمارٹ کٹ صرف 25 منٹ میں نتائج فراہم کرکے کورونا ہونے یا نہ ہونے کے متعلق آگاہ کرتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…