ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

ملک کے ساتھ کھلواڑکرنے والوں کا ہاتھ روکنے کے لئے سیاسی جماعتوں کومنظم ہوناپڑے گا،رانا ثناء اللہ

datetime 29  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد( آن لائن) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدروایم این اے راناثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ ملک کے ساتھ کھلواڑکرنے والوںکاہاتھ روکنے کے لئے سیاسی جماعتوں کومنظم ہوناپڑے گا۔آج پاکستان جس نہج پرپہنچ چکاہے وہ تشویشناک ہے۔اسٹیٹ بنک کوآئی ایم ایف کی غلامی میں دیدیا گیا ہے جس سے واضح ہورہاہے کہ پاکستان ڈیفالٹرکی طرف بڑھ رہاہے۔

آٹا،چینی ،تیل اورکھادمافیاعمران خان کے اردگردبیٹھاہے اس لئے ان کے اوپرکوئی ہاتھ نہیں ڈالاجارہا۔مسلم لیگ ن کے دورمیں بجلی بحران اوردہشت گردی بڑے دومسائل تھے جن پرمیاں نوازشریف نے دانشمندانہ پالیسیوں کے تحت قابوپایا۔نالائق اورسلیکٹڈ وزیراعظم کی عدم دلچسپی کے باعث آج پھرملک میں دہشت گردسراٹھارہے ہیں اوربجلی بحران شدت اختیارکررہاہے جوکہ ثابت کرتاہے کہ عمران نیازی کی ترجیحات کچھ اورہی ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آبادسٹی کے جنرل سیکرٹری میاںضیاء الرحمان کے لائل پورہائوس پبلک سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ڈویڑنل صدرحاجی اکرم انصاری ،ضلعی صدرمیاں قاسم فاروق،سٹی صدرشیخ اعجازا حمد،سابق ایم این اے میاں عبدالمنان ،ایم این اے علی گوہربلوچ،یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدررانااحمدشہریارخاں،ممبران پنجاب اسمبلی راناعلی عباس خاں،فقیرحسین ڈوگر،مہرحامدرشید ،سابق میئرملک عبدالرزاق ،ڈپٹی میئرز عبدالغفورچودھری ،امین بٹ ،شیخ یوسف ،سابق ایم پی ایزمحمدنوازملک ، الیاس انصاری ،رائوکاشف رحیم ،علماء مثائخ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری حافظ امجد،سٹی صدریوتھ ونگ عاطف کسانہ ،سابق یوسی چیئرمین غلام بھیک اعوان ،حق نوازغفاری ،شیخ خالدلاڈا،کاشف گجر،چودھری اکبرگجر،سٹی سیکرٹری اطلاعات میاں محمداجمل ،

رانامنوراحمدخاں،لیبرونگ کے سٹی صدرتوصیف نوازخان ،میاں عرفان منان ،سوشل میڈیاونگ کے صدرزاہدملک ،ظہیراحمدناگرہ ،حسن خان سمیت سینکڑوں مسلم لیگی کارکنوں نے بھرپورشرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدرراناثناء اللہ خاں کامزیدکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کوپنجاب میں مکمل طورپرفعال اورمنظم

کردیاگیاہے۔آج اٹک سے لیکرراجن پورتک تنظیمی سازی مکمل کرلی گئی ہے۔یونین کونسلوں میں بھی پارٹی کوپہلے کی نسبت مزیدمضبوط کردیاہے۔انہوںنے کہاکہ یونین کونسل سطح پرہرہفتے اورصوبائی حلقوں کی سطح پرہرماہ کارکنوں کی میٹنگز منعقدکی جائیں گی تاکہ کارکنوں کومتحرک رکھاجائے۔انہوںنے کہاکہ ڈویڑنل سطح

پربھی اجلاس منعقدکئے جائیں گے جن سے میاں شہبازشریف ،حمزہ شہبازشریف اورمریم نوازشریف بھی خطابات کیاکریں گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فیصل آبادمیاںضیاء الرحمان نے کہاکہ لائل پورہائوس لیگی کارکنوں کااپنادفترہے وہ جب چاہئے یہاں پرپارٹی میٹنگز کرسکتے ہیں۔لائل پورہائوس کے دروازے چوبیس گھنٹے لیگی کارکنوںکے لئے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صدرپنجاب راناثناء اللہ خاں کی ہدایت کے مطابق لیگی کارکنوں کونچلی سطح پرفعال اورمتحرک کردیاگیاہے۔کارکن اپنے قائدین کی ایک آوازپرلبیک کہیں گے۔حاجی اکرم انصاری ،میاں عبدالمنان ،شیخ اعجازاحمد،میاں قاسم فاروق ودیگرنے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کوکمزورسمجھنے والے احمقوں کی جنت کے باسی ہیں۔مسلم لیگ ن کے کارکن پوری قوت کے ساتھ اپنے قائد نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں اوررہیں گے۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…