اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ میں 2022کی پہلی سزائے موت پر عملدرآمد، جانتے ہیں ملزم نے آخری فرمائش کیا کی؟

datetime 29  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکہ میں سال 2022کی پہلی سزائے موت پر عملدرآمد کردیاگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سزائے موت کا مجرم ڈونلڈ انتھونی گرانٹ کو زہریلے انجکشن کے ذریعے سزائے موت دی گئی۔موت سے قبل اپنے آخری کھانے میں مجرم نے مختلف چائنیز ڈشز

کی فرمائش کی۔ ڈونلڈ نے سیسیم چکن، تین ایگ رولز، جھینگا فرائیڈ رائس ( چاول) اور ایپل فریٹر منگوائے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال2001 میں ڈونلڈ گرانٹ نامی امریکی شخص نے اپنی قید گرل فرینڈ کی ضمانت کی رقم چوری کرنے کے لیے ایک ہوٹل میں ڈکیتی کی تھی اور اْس وقت اس شخص کی عْمر 25 برس تھی۔ڈکیتی کے دوران ڈونلڈ گرانٹ نے ہوٹل کے دو ملازمین پر فائرنگ کر دی تھی، عدالتی دستاویزات کے مطابق ایک ملازم کی فوری طور پر موت ہو گئی تھی جبکہ دوسرے پر گرانٹ نے چاقو سے حملہ کیا تھا۔ واقعے کے بعد ڈونلڈ گرانٹ کو 2005 میں موت کی سزا سنائی گئی تھی، اس کے بعد سے، ڈونلڈ گرانٹ نے خاص طور پر فکری خرابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی سزا کو منسوخ کرنے کے لیے متعدد اپیلیں دائر کیں۔ایک آن لائن پٹیشن میں، اس کے محافظوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ذہنی صدمے کا شکار ہے جو اس کے بچپن میں اس کے شرابی باپ کی طرف سے پرتشدد بدسلوکی کی وجہ سے ہوا تھا۔عدالت نے تمام درخواستوں کا خارج کرتے ہوئے رواں سال ڈونلڈ گرانٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا۔اس وقت ڈونلڈ گرانٹ کی عمر 46 برس ہے اور اْنہیں تین مہلک مادوں کا انجکشن دے کر سزائے موت دی گئی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…