پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

لولی لنگڑی ،بیساکھیوں اور فون کالز کے سہارے چلنے والی حکومت عوامی حمایت کھو چکی ‘ عظمیٰ بخاری

datetime 29  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ووٹ لے کر نہیں جہاز اور بوٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئی،جہاز پی ٹی آئی سے ا لگ ہوگیا اب بوٹ کے الگ ہونے کی باری

ہے،لولی لنگڑی ،بیساکھیوں اور فون کالز کے سہارے چلنے والی حکومت عوامی حمایت کھو چکی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تبدیلی عام آدمی کیلئے وبال جان بن چکی ہے،عمران خان نے ملکی خودمختاری اور سالمیت آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کردی ہے،ابسلوٹلی ناٹ کہنے والا وزیراعظم ایک ارب ڈالر کے چکر میں آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو سو ارب ڈالر آئی ایم ایف کے منہ پر مارنے والا شخص ایک،ایک ڈالر کیلئے منتیں ترلوں پر آگیا ہے،ریاست مدینہ کے نام پر لوگوں کے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے۔عمران خان نے راوی ریور پراجیکٹ کا دورہ کرکے توہین عدالت کی ہے،عدالت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے،راوی ریور پراجیکٹ کیلئے کسانوں سے زبردستی زمینیں ہتھیائی جارہی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…