ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

اومیکرون کی ذیلی قسم اوریجنل سے ڈیڑھ گنا زیادہ متعدی قرار

datetime 29  جنوری‬‮  2022 |

لندن (این این آئی)اومیکرون کی ذیلی قسم اوریجنل سے ڈیڑھ گنا زیادہ متعدی قرار دے دی گئی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں کی جانب سے حال ہی میں دریافت ہونے والی اومیکرون ویرینٹ کی ذیلی قسم پر نظر رکھی جارہی ہے تاکہ تعین کیا جاسکے کہ اس سے مستقبل میں وبا کے پھیلاؤ پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں،اسے اسٹیلتھ اومیکرون بھی کہا جا

رہا ہے اور طبی ماہرین نے اسے بی اے 2 کا نام دیا ہے۔کورونا کی اس نئی قسم کے بارے میں ابتدائی ڈیٹا ڈنمارک کے ماہرین کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جہاں بی اے 2 کے باعث کووڈ کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ڈیٹا کے مطابق بی اے 2 اوریجنل اومیکرون یا بی اے ون کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا زیادہ متعدی ہے۔اسٹیٹنز سیرم انسٹیٹیوٹ (ایس ایس آئی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابتدائی تخمینے سے عندیہ ملا ہے کہ بی اے 2 اومیکرون کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا زیادہ متعدی ہے۔ایس ایس آئی کے ایک ماہر کے مطابق یہ قسم ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد اور بچوں میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ڈنمارک کے وزیر صحت میگنس ہیونیکے نے پریس کانفرنس میں اس ابتدائی ڈیٹا کو اہم قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی ایسے شواہد نہیں ملے کہ بی اے دو زیادہ بیمار کرنے کا باعث بننے والی قسم ہے۔بی اے ٹو ڈنمارک میں جنوری کے دوسرے ہفتے میں تیزی سے پھیلی مگر فی الحال یہ دنیا بھر میں اومیکرون کی طرح برق رفتاری سے

نہیں پھیلی۔ایس ایس آئی کے مطابق اگر بی اے 2 کے متعدی ہونے کا تخمینہ درست ہوا تو ڈنمارک میں حالیہ لہر فروری تک برقرار رہ سکتی ہے۔اومیکرون بی اے 2 دسمبر کے آخر میں ابھری تھی اور ڈنمارک کے بعد سنگاپور، برطانیہ، بھارت اور فلپائن تک پھیل ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس نئی قسم کے کیسز اب تک کم از کم 40 ممالک میں دریافت ہوچکے

ہیں اور ایس ایس آئی نے بتایا کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں یہ ڈنمارک میں زیادہ تیزی سے پھیلی،اگرچہ اوریجنل اومیکرون اور بی اے 2 میں بیشتر میوٹیشنز ایک جیسی ہیں مگر بی اے 2 میں 50 میوٹیشنز ہیں جو بی اے ون سے زیادہ ہیں۔سائنسدانوں کی جانب سے یہ تعین کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ان میوٹیشنز نے بی اے 2 کی اینٹی باڈیز پر حملہ آور ہونے کی صلاحیت پر کیا اثرات مرتب کیے ہیں، کس حد تک متعدی بنایا ہے یا وہ اومیکرون سے متاثر افراد کو دوبارہ بیمار کرنے کی کتنی صلاحیت رکھتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…