ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

کووڈ کو شکست دینے کے کئی ماہ بعد بھی مریضوں میں موت کا خطرہ برقرار رہنے کا انکشاف

datetime 28  جنوری‬‮  2022 |

لندن(این این آئی)ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد بھی کووڈ کے جان لیوا اثرات کا سامنا متعدد مریضوں کو ہوتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔آکسفورڈ یونیورسٹی اور لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹروپیکل میڈیسین کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ کووڈ کے باعث بہت زیادہ بیمار ہوکر ہسپتال میں زیرعلاج رہنے والے

مریضوں میں ڈسچارج کے چند ماہ بعد موت یا دوبارہ ہسپتال میں داخلے کا امکان دگنا زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق کووڈ سے بچ جانے والے مریضوں میں آنے والے 10 ماہ میں موت کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں لگ بھگ 5 گنا زیادہ ہوسکتا ہے۔تحقیق کے نتائج سے ان شواہد میں اضافہ ہوتا ہے جن کے مطابق ابتدائی بیماری سے ہٹ کر بھی صحت اور شخصیت پر اثرا مرتب ہوتے ہیں۔حال ہی میں نیدرلینڈز کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ کووڈ کے باعث آئی سی یو میں زیرعلاج رہنے والے تین چوتھائی مریضوں کو ایک سال بعد بھی تھکاوٹ، جسمانی فٹنس میں کمی اور دیگر جسمانی علامات کا سامنا ہوا، جبکہ ہر 4 میں سے ایک نے انزائٹی اور ذہنی علامات کو رپورٹ کیا۔کووڈ مریضوں میں صحت کے حوالے سے طویل المعیاد خطرات کی وضاحت کے لیے محققین نے ان افراد پر توجہ مرکوز کی جو بیماری کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج رہے۔اس مقصد کے لیے محققین نے 2020 میں کووڈ کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج رہنے والے لگ بھگ 25 ہزار مریضوں کے الیکٹرونک ہیلتھ ریکارڈز کا شماریاتی تجزیہ کیا اور نتائج کا موازنہ ایک لاکھ سے زیادہ عام افراد کے ریکارڈ کے ساتھ کیا۔اسی طرح کسی وبائی مرض کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے خطرات کا جائزہ لینے کے لیے محققین نے 2017 سے 2019 کے دوران فلو کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج رہنے والے افراد کے ڈیٹا کا موازنہ بھی کیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ فلو کے مریضوں کے مقابلے میں کووڈ کے شکار افراد میں ابتدائی بیماری کے بعد ڈیمینشیا یا کسی بھی عارضے کے باعث ہسپتال میں دوبارہ داخلے یا موت کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ کووڈ سے زیادہ بیمار رہنے والے افراد میں ہسپتال سے ڈسچارج کے بعد آنے والے مہینوں میں مزید طبی مسائل کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نتائج سے ویکسینیشن کی اہمیت کا بھی اظہار ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…