اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

لانگ مارچ سے قبل مریم نواز کو ایک بار پھر متحرک کرنے کا فیصلہ

datetime 28  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے لانگ مارچ سے پہلے ہی حکومت پر دباؤڈالنے کی حکمت عملی تیار کر لی،پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے پہلے (ن)لیگ نے عوام کو متحرک کرنے کیلئے ایک بار پھر مریم نواز کو میدان میں نکالنے کافیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی نے مریم نواز کو ایک بار پھر متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورحوالے سے

پارٹی قائد نواز شریف نے بھی مریم نواز کو عوامی رابطوں کے لیے ہدایت جاری کر دی ہے۔ فروری کے دوسرے ہفتے سے مریم نواز سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گی۔بتایا گیاہے کہ مریم نواز پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ کے دورے کریں گی جہاں جلسوں اور جلوسوں کے علاوہ مریم نواز ورکرز کنونشنز کی سربراہی بھی کریں گی۔ پارٹی قائدین کو (ن)لیگ کی نائب صدر کی سیاسی سرگرمیوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔دوروں کے لیے ڈویژنل اور ضلعی صدور کو خصوصی ہدایات دے دی گئیں ہیں جبکہ مریم کی گرفتاری کے خدشات پر پارٹی کو پلان بی تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو سڑکوں پر آنا چاہیے اور امید ہے طاقتور حلقے نیوٹرل رہیں گے۔اپوزیشن کے کردار سے مطمئن نہیں ہوں، پاکستان میں انصاف کا نعرہ ہی انتقام کیلئے لگتا ہے، ہر لانگ مارچ سے کچھ نہ کچھ نکلتا ہے،کوئی لانگ مارچ ضائع نہیں ہوتا۔لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا اور دوسروں کو چور کہنے والے خود چور نکلے، عمران خان نے جو بویا تھا وہ کاٹنے کا وقت آگیا ہے۔ دھمکیاں کام نہیں آتیں، انہیں آسمان سے زمین پر آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے،

مہنگائی بڑھنے سے اسٹریٹ کرائم بڑھ گئے ہیں، پی ٹی آئی کے ڈونرز اور سپوٹرز کو نوازا گیا،ایک ایسی صورتحال بن چکی ہے جہاں اداروں کا کوئی والی وارث نہیں ہے، احتساب شفاف ہوتا تو نظر آتا، یہ صرف انتقام ہے اور ہر دور میں احتساب کے نام پر انتقام لیا گیا۔پاکستان میں انصاف کا نعرہ ہی انتقام کے لیے لگتا ہے۔ انہوں نے

کہا کہ عمران خان کی سوچ ہے کہ ان کا مخالف کسی طرح فنا ہو جائے، لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن کے کردار سے مطمئن نہیں ہوں۔ اپوزیشن کو عوامی عدالت کے علاوہ قانون کا دروازہ بھی کھٹکھٹاناچاہیے جب کہ ہر لانگ مارچ سے کچھ نہ کچھ نکلتا ہے،کوئی لانگ مارچ ضائع نہیں ہوتا، اپوزیشن کو سڑکوں پر آنا چاہیئے اور امید

ہے طاقتور حلقے نیوٹرل رہیں گے ، لگتا ہے بلدیاتی الیکشن کی نوبت نہیں آئے گی، جو بڑے زوق اور شوق سے تبدیلی لے کر آئے تھے انہیں بھی اس تبدیلی کا مزہ لینے دیں۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مجھے چوہدری سرور کیخلاف بات نہیں کرنی، ان کیساتھ ہمارے ذاتی تعلقات ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سعد رفیق نے کہا کہ

دنیا کے بڑے ممالک میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا منصوبہ ناکام ہوا ہے ای وی ایم پی ٹی آئی کا الیکشن لوٹنے کا اگلا منصوبہ ہے، ای وی ایم پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے انہوں نے 37 اعتراضات اٹھائے ہیں، حکومت نیب کو کنٹرول کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…