بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی فوج کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ

datetime 28  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹس نے کود کر جان بچالی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں بھارتی فوج کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا تاہم پائلٹس نے ایمرجنسی کود کر جان بچانے میں کامیاب ہو ئے ۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ہمیں جہاز تیزی سے نیچے آتے ہوئے نظر آیا تو ہم ڈر گئے تھے طیارے میں دیکھتے ہی دیکھتے آگ لگ گئیں اور کھیتوں میں جا گرا ۔ طیارہ حادثے سے متعلق بھارتی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ طیارہ اڑان بھرنے کے بعد تکنیکی مسائل کا شکار ہوا ، دونوں پائلٹس نے ہنگامی لینڈنگ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔دونوں پائلٹس معمولی زخمی ہوئے ہیں اور کا علاج چل رہا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دسمبر 2021میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان میں جیسلمیر کے مقام پر پاک بھارت سرحد کے قریب سواد سیری گاؤں میں مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوا، حادثے میں ونگ کمانڈر ہرشیت سنہا ہلاک ہوا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…