اکشے کمار نے کپل شرما کے پائوں کیوں چھوئے؟ کہانی سے پردہ اٹھ گیا

27  جنوری‬‮  2022

ممبئی (این این آئی)بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اکشے کمار کی طرف سے اْن کے پائوں چھونے کی تصویر پر وضاحت دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل شرما نے اکشے کمار کے ساتھ فلم پروموشن کیلیے شو میں آنے اور ایک موقع پر ان کے پائوں چھونے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔اکشے کمار اپنی فلموں کی پروموشن کے لیے اکثر کپل شرما

شو میں جاتے ہیں، اس دوران مہمان اور میزبان کے درمیان خوب باتیں ہوتی ہیں۔ایسے ہی ایک فلم کی پروموشن کے موقع پر اکشے کمار نے کپل شرما کے پاو? چھوئے تھے، جسے کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا۔کپل شرما نے یہ تصویر اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھی، اس کا کیپشن لکھا تھا کہ’ اپنی فلم کی کامیابی کے لیے اکشے کمار آشیرواد لے رہے ہیں۔اپنے نیٹ فلکس شو کی ریلیز سے قبل ایک انٹرویو کے دوران کپل شرما نے تصویر کے پیچھے کی کہانی سے پردہ اٹھادیا ہے۔میزبان نے انہیں اکشے کمار کے ساتھ تصویر دکھائی اور تصویر کے پیچھے کی کہانی سے متعلق پوچھا تو کپل شرما نے جواباً کہا کہ ‘بس یہی تو ہے جو میں نے کمایا ہے۔کپل شرما نے بتایا کہ جب اکشے کمار اپنی فلم کی تشہیر کیلیے آئے تو وہ بالی ووڈ اسٹار کا پائوں چھورہے تھے لیکن اس موقع پر انہوں نے نشاندہی کی کہ میں پائوں نہیں گھٹنے چھوتا ہوں اور پھر انہوں نے مجھ ایسا کرکے دکھایا، یہی وہ لمحہ ہے جب فوٹو کھینچی گئی۔اس موقع پر انہیں ایک اور تصویر دکھائی

گئی تو کپل شرما نے اس کی پیچھے کی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ یہ میری فلم فرنگی کے وقت کی ہے۔کامیڈین نے بتایا کہ یہی وہ وقت ہے جب میں اکشے کمار بن گیا تھا، اس وقت میں نے 72 کلو وزن کرنیکے لیے صبح ساڑھے 4 بجے اٹھ جاتا تھا اور 7 بجے تک ورزش کرتا تھا۔انہوں نے ساتھ ہی انکشاف کیا کہ فلم کے فلاپ ہونے کے بعد وہ واپس 92 کلو وزن پر لوٹ آئے تھے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…