لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گلبرگ کے ایک بیوٹی سیلون سے چھ ماہ قبل مدیحہ نے ہیر ایکس ٹینشن لگوائی لیکن چند روز میں ہی سر پر زخم ہوگئے اور بال جھڑ گئے۔خراب ہیر ایکس ٹیشن استعمال کرنے اور بالوں کو نقصان پہنچانے پر مدیحہ نے بیوٹی سیلون پر ایک کروڑ روپے کا ہرجانہ دائر کر دیا۔