پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور میں لیڈی ڈاکٹر ، بیٹے اور2 بیٹیوں کے قتل کا ڈراپ سین پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر بیٹے نے ہی چاروں کو مارا دوران تفتیش اہم انکشافات

datetime 27  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) کاہنہ میں چند روز قبل لیڈی ڈاکٹر ،اس کے جواں سالہ بیٹے اور دو بیٹیوں کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا،مبینہ طور پر پر ” پب جی ” گیم کی لت میں مبتلا بیٹے نے ہی دل دہلا دینے والی قتل کی واردات کی ۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ میں چند روز قبل

خاتون ڈاکٹر ناہیدہ کو اپنے تین بچوں 21سالہ تیمور، 16سالہ ماہ نور اور 8سالہ جنت فاطمہ کے ساتھ گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا جبکہ ایک بیٹا زین نچلی منزل میں سوئے ہوئے کی وجہ سے بچ گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغا ز کیا تو سب سے پہلے وقوعہ کے روز گھر کے باہر رات گئے آنے والی مشکوک گاڑی کی تلاش شروع کی گئی ۔ پولیس کی جانب سے بچ جانے والے زین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اس دوران زین نے اپنے ماموںکو قتل کی واردات میں ملوث کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس تفتیش میں ماموں بے گناہ نکلا ۔ پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جب زین کو حراست میں لے کر تحقیقات کی گئیں تو اس نے ماں ، اپنے بھائی ادور دو بہنوں کو قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کر لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق زین مبینہ طور پر ” پب جی ” گیم کھیلنے کی لت میں مبتلا ہے اور اس کی ماں اس سے اس سے منع کرتی تھی ۔ پولیس نے زین کو باقاعدہ گرفتار کر کے اسے مقدمے میں نامزد کر دیا ہے اور انوسٹی گیشن ونگ کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…