ہفتہ‬‮ ، 22 جون‬‮ 2024 

ایم این اے و ایم پی اے ایک پیج پر آجائیں پارٹی اور لوگوں کو خراب نہ کریں، پرویز خٹک

datetime 26  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنگو ( آن لائن ) وزیر دفاع و صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں دھڑے بندی پیدا کرنے والا پی ٹی آئی کا نہیں ہے، ایسے لوگوں کو میں پارٹی کے اندر نہیں چھوڑتا ،ایم این اے و ایم پی اے ایک پیج پر آجائیں پارٹی اور لوگوں کو خراب نہ کریں، بلدیاتی انتخابات جیتنا پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل ہے،

بلدیاتی انتخابات میں ہار جیت کے ذمہ دار متعلقہ اضلاع کے ایم پی اے و ایم این اے ہوں گے، کورونا کی وجہ سے ملک میں مہنگائی آئی، امریکہ یورپ اور دیگر اسلامی ممالک میں ہم سے دس گنا زیادہ مہنگائی ہے، چور بہت مالدار ہیں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈے کے لئے سب کچھ خریدا ہے اسی فیصد تیل گیس گھی دال اور دیگر اشیائے ضروریہ برآمد کی جاتی ہے قائد اعظم کے بعد صرف عمران خان ہی اچھا لیڈر ہے پنجاب سندھ بلوچستان ضم شدہ قبائلی اضلاع کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہیں دے رہے سب چور عمران خان اور پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کے اکھٹا ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہا وزیر دفاع و صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف پرویز خٹک نے ہنگو کے علاقہ بابر میلہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری چیئرمین کشمیر کمیٹی ایم این اے شہریار آفریدی ایم این اے ضلع مہمند ساجد مہمند ایم این اے ملک جواد حسین ایم پی اے سید غزن جمال بھی موجود تھے ورکرز کنونشن میں قبائلی ضلع اورکزئی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان قبائلی مشران اور یوتھ نے کثیر تعداد میں شرکت کی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ قبائلی ضلع اورکزئی کے ایم این اے و ایم پی اے ایک پیج پر آجائیں پارٹی اور عوام کو خراب نہ کریں میں پی ٹی آئی میں دھڑے بندی برداشت نہیں کر سکتا

جو شخص پی ٹی آئی میں دھڑے بندی پیدا کرنا چاہتا ہے وہ پی ٹی آئی کا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ فیز ون بلدیاتی انتخابات میں ہماری ہار ٹکٹوں کی غلط تقسیم ہے اس دفعہ اوپر سے کسی کو بھی ٹکٹ نہیں ملے گا نیچے سے کارکنان کی مشاورت سے ٹکٹ جاری ہوں گے اب پاکستان تحریک انصاف کو نچھلی سطح سے اوپر اٹھایا جائے گا

اب اضلاع تحصیلوں اور ویلج کونسلو ں کی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی کسی کو بھی صدر یا جنرل سیکرٹری کا عہدہ نہیں دیا جائے گا سب برابر ہوں گے تمام ترقیاتی کام انہی کی مشاورت سے ہوں گے انہوں نے کہا کہ اگر بلدیاتی انتخابات میں آپ جیت گئے تو تحریک انصاف جیت گیا اگر ہار گئے تو تحریک انصاف ہار گیا الیکشن جیتنا

ضرورت ہے بلدیاتی الیکشن جیتنا ہی پی ٹی آئی کا مستقبل ہے الیکشن ہارنے سے آپ کی حیثیت ختم ہو جائے گی انہوں نے متنبہ کیا کہ ہار اور جیت کے ذمہ دار متعلقہ اضلاع کے ایم این اے و ایم پی اے ہوگا تحریک انصاف ایک طاقتور پارٹی ہے باقی سب ختم ہیں ملک میں کورونا کی وجہ سے مہنگائی آئی ہے اسی فی صد تیل گیس گھی دال

اور دیگر اشیائے ضروریہ برآمد کی جاتی ہیں اس لئے جب ہم کو مہنگے داموں باہر سے اشیاء ملتی ہے تو مہنگائی آتی ہے امریکہ مغربی ممالک اسلامی ممالک میں ہم سے دس گنا زیادہ مہنگائی ہے اس لئے چور اور ہمارے مخالفین آپ کو ورغلا رہے ہیں چور بہت مالدار ہیں انہوں نے پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈے کے لئے سب کچھ

خریدا ہے انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں چور پر چوری ثابت نہیں ہو سکتی قائد اعظم کے بعد عمران خان ہی ہم کو واحد لیڈر ملا ہے جو غم خوار ہے انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ احساس پروگرام صحت انصاف کارڈ وزیر اعظم عمران خان کے کارنامے ہیں اور 15لاکھ سستے فلائٹس پر بھی کام جاری ہے جو دس ہزار کے آسان اقساطپر ملیں

گے انہوں نے کہا کہ افواہوں پر کان نہ دھریں ملک کی معیشت صحیح سمت چل رہی ہے یاد رہے کہ ان کا ورکرز کنونشن کا پروگرام قبائلی ضلع اورکزئی کے اندر تھا مگر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پابندی لگانے کے بعد ورکرز کنونشن کو ہنگو میں منعقد کیا گیا اور ضلع کرم کا کنونشن کوہاٹ میں منعقد کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…