اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانی ضائع کرنے پر اب بھاری جرمانہ ہوگا،سی ڈی اے نے پانی کے ضیاع پر جرمانے میں 150فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا،سی ڈی اے نے پانی کے ضیاع پر جرمانہ بڑھانے کی سمری تیار کرلی،سمری سی ڈی اے بورڈ کو بھیجی جائے گی،گاڑی، فرش دھونے، نلکا کھلا رکھنے سمیت پانی کے ضیاع پر 150فیصد اضافی جرمانہ ہوگا،پانی کے ضیاع پر جرمانہ کم از کم جرمانہ ایک ہزار سے دوہزار روپے ہے،سی ڈی اے کے سفارش پر علاقہ مجسٹریٹ کی جانب سے جرمانہ کیا اجاتا تھا۔سی ڈی اے حکام نے بتایاکہ جرمانے کی زیادہ سے زیادہ حد دو ہزار سے بڑھاکر 500تک کرنے کی سمری تیار کی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں