ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان سے اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی انتہائی اہم ملاقات

datetime 26  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پاک فوج سے متعلق پیشہ ورانہ امور ، ملکی سیکیورٹی اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف

نے وزیر اعظم کو افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ امور اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے افواج پاکستان کی آپریشنل تیاریوں اور چیلنجزو خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات بارے اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ افواج پاکستان پاکستان کے دفاع اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانے میں ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہیں۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور خطے کی صورتحا ل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں دورہ چین سے قبل آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا۔ جہاں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کے درمیان مشاورت ہوئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق چین کے دورے سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…