ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

اپوزیشن والے 23 مارچ کو آئیں گے تو اپنا سا منہ لیکر لوٹ جائیں گے، اس دن یہاں سو سے زائد ممالک کے وزرائے خارجہ ہوں گے ، ہم موبائل فون سروس اور سڑکیں بند کردیں گے، وفاقی وزیر داخلہ کا انتباہ

datetime 26  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے 23 مارچ کو آئیں گے تو اپنا سا منہ لے کر لوٹ جائیں گے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو یہاں سو سے زائد ممالک کے وزرائے خارجہ ہوں گے ، ہم موبائل فون سروس اور سڑکیں بند کردیں گے، آدھی سے زائد سڑکیں فوج کے پاس ہوں گی۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے 110 فیصد ٹھیک کہا کہ

اگرنکالا گیا تومزید خطرناک ہوں گے، عمران خان واقعی سڑکوں پربہت خطرناک ہیں، وہ جسمانی اورسیاسی طور پرمکمل فٹ ہیں۔ عمران خان نے ایک جملہ کہہ کر میڈیا کو8 دن کیلئے مصروف کردیا ہے۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے 5 آرمی چیف لگائے اورپانچوں سے جوڈو کراٹے ہوئے، ان کا کوئی اسکوپ نہیں ہے، عمران خان ہی بہترین چوائس ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی ٹائم آف سلیکشن عجیب ہے، 2 سال سے بھی کم عرصہ رہ گیا، کیا کرلیں گے یہ؟ اداروں کی رائے بن چکی ہے، یہ بینقاب ہو چکے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اْن کوپتہ ہے کہ عمران خان ملک کوبحرانوں سے نکالنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اس وقت بہت بڑا مسئلہ ہے، عمران خان کا خیال ہے کہ رمضان کے بعد مہنگائی کو کنٹرول کر لیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میرا بزدارسے پہلے تعلق نہیں تھا لیکن جب پتہ لگا کہ وہی وزیراعلیٰ بنے گا تو پھرمیں نے بھی تو کام کرانا ہے،ان سے میں نے تین یونیورسٹیاں لی ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے میرے پاس تھی جب کہ احتساب کے کیسزکو شہزاد اکبر دیکھ رہے تھے، جتنی وصولیاں ہوئیں اس میں ایف آئی اے کا بڑا کردار ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات اختتام کوپہنچ گئے، اس وقت بارڈر فینسنگ رکی ہوئی ہے،20 کلومیٹر فنسنگ رہتی ہے، بات چیت میں سنجیدہ تھے لیکن قومی سالمیت کے خلاف کچھ بھی قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں سول اورعسکری لوگ شامل تھے۔ایک اور ٹی وی انٹرویومیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے 23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب مہنگائی مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اپنی ضد پوری کر لیں، نقصان انہی کا ہوگا ہم قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں گے۔انہوںنے کہاکہ ضدمیں پی ڈی ایم کا نقصان ہے ، ان کے رویے کو دیکھ کر قدم اٹھائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا کام ان کو سمجھانا تھا یہ اپنی ضد پوری کر کے دیکھ لیں ناکامی پی ڈی ایم کامقدرہوگی قوم کو پتہ ہے کہ 23مارچ کتنا اہم دن ہے غیرملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کویقینی بناناہماری ذمے داری ہے۔وفاقی وزیر سے پسِ پردہ ڈیل کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں جو پردے کے پیچھے ہے چوک اور چوراہے میں ان کو سمجھایا کہ 23مارچ سے4 دن پہلے یابعدمیں آئیں، ہم قانون کے دائرے میں رہ کراپنی ذمے داری پوری کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…