ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

انارکلی دھماکا، ڈیوائس رکھنے والے مبینہ دہشت گرد کی نقاب پہنے تصویرمل گئی

datetime 25  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) انارکلی دھماکے کیلئے جائے وقوعہ پر بم ڈیوائس رکھنے والے دہشت گرد کی تصویر سامنے آگئی، ڈیوائس رکھنے والا شخص اکیلا آیا اور طارق انٹر پرائز کے سامنے بیگ رکھ کر رکشہ میں بیٹھ کر چلا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انارکلی دھماکے کی تفتیش میں پیش رفت سامنے آئی ،

تفتیشی ٹیم نے جائے وقوع پہ ڈیوائس رکھنے والے دہشت گرد کی تصویر حاصل کرلی۔تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ جائے وقوع تک ڈیوائس رکھنے والا شخص اکیلا آیا ، نامعلوم ملزم نے پینٹ شرٹ اور جیکٹ پہن رکھی تھی، دہشت گرد نے طارق انٹر پرائز کے سامنے بیگ رکھا اور ڈیوائس رکھنے کے بعد ملزم رکشہ پر بیٹھ کر لاری اڈے گیا۔ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ہے تاحال گرفتاری نہ ہوسکی ، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کانیٹ ورک بریک کرنے پرتفتیش جاری ہے تاہم جائے وقوع کے قریب سے زیرحراست مزدور بھی رہا کردیے گئے ہیں۔گذشتہ روز انارکلی دھماکے میں ملوث دہشت گرد کو لاری اڈاتک لیجانے والے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا تھا ، تاہم رکشہ ڈرائیور کا دھماکیمیں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔تفتیشی ذرائع نے بتایا دھماکیمیں ملوث شخص ڈیوائس رکھنے کے بعد رکشے پربیٹھا، رکشہ ڈرائیور نے دہشت گرد کو لاری اڈا کے قریب اتارا، لاری اڈا اترنے کے بعد دہشت گرد کیمروں کی رینج میں نہیں آیا، دہشت گرد کی لاری اڈاتک موومنٹ کیمروں سے ٹریک کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…