جمعرات‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2026 

دنیا چین کی جانب دیکھ رہی ہے اور چین تیار ہے چینی صدر شی جن پنگ نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 25  جنوری‬‮  2022 |

بیجنگ (آن لائن) سال نو 2022  کے موقع پر  صدر شی جن پھنگ نے اپنے   پیغام میں بے حد مضبوط لہجے میں  اعلان کیا”ہم  دل و جان سے  سرمائِی اولمپکس  کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔ دنیا چین کی جانب دیکھ رہی ہے اور چین تیار ہے ۔”چینی میڈ یا کے مطا بق یجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرا لمپکس کا  کامیاب انعقاد   چین کی جانب سے  عالمی برادری کے ساتھ  کیا جانے والا

ایک  مضبوط عہد ہے جس کی تکمیل کے  لیے 2017 سے 2022 تک، گزشتہ پانچ سالوں میں چینی صدر شی جن پھنگ نے  پانچ  مرتبہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔  انہوں  نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس بڑے ایونٹ سے متعلقہ تحقیقات کیں اور اہم ہدایات دیں۔ اس  دوران  انہوں نے  مختلف مواقع پر سرمائی اولمپک وینیوز کی تعمیر اور شہر کی  ترقیاتی  ساکھ  کو بڑھانے کے لیے واضح ہدایات دیں۔جنوری 2017 میں ، پہلی مرتبہ معائنہ کرتے ہوئے صدر شی  جن پھنگ نے تجویز پیش کی کہ کھیلوں کے وینیوز کی تعمیر   کے ساتھ ساتھ  چینی عناصر اور مقامی خصوصیات کی عکاسی بھی کی جانی چاہیئے تاکہ  یہ شہر  کی نئی  پہچان بن جائے۔ اس کے بعد شی جن پھنگ نے جنوری 2021 میں اپنے  دوسرے معائنے کے دوران  ایک مرتبہ پھر اس بات پر زور دیا کہ  بیجنگ سرمائی اولمپکس اور سرمائی پیرالمپک وینیوز  کی تزئین و آرائش اور تعمیر میں زیادہ سے زیادہ  چینی عناصر شامل کیے جائیں ، اس سے ہمارے ثقافتی اعتماد کی عکاسی ہوتی  ہے۔ جبکہ جنوری 2022 میں صدر شی جن پھنگ نے   تیسری مرتبہ نیشنل اسپیڈ اسکیٹنگ اوول  کا دورہ کیا۔  یہ بیجنگ سرمائی اولمپکس   وینیوز  میں واحد  نو تعمیر شدہ آئس وینیو ہے۔ اس موقع پر  شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ آپریشن اور انتظام میں مزید چینی عناصر کو شامل کرنا  ہو گا  تاکہ یہ چینی ثقافت کی منفرد دلکشی اور چین  میں برف کے  کھیلوں کی ترقی کی منظر کشی کرنے والا اہم دریچہ بن جائے۔



کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…