ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلام آباد ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی،دوحہ جانے والی خاتون مسافر کے قبضے سے 79ہزار زائد امریکی ڈالر برآمد کر لیے گئے

datetime 25  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 40 لاکھ 68 ہزار روپے مالیت کے امریکی ڈالر اور 6 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئین برآمد کرلی، دو مسافروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان اے

ایس ایف کے مطابق اسلام آباد سے دوحا جانے کیلئے پہنچے مسافر سے 79 ہزار 480 امریکی ڈالرز برآمد کرلئے گئے، مسافر شہناز شاہ نے ڈالرز بیگ کے اندر کپڑوں میں مہارت سے چھپا رکھے تھے۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف عملے نے اسکیننگ کے دوران مسافر کے بیگ کو مشکوک قرار دیا، بیگ کی تلاشی کے دوران ڈالرز برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان کے مطابق ضبط کی گئی غیر ملکی کرنسی کی مالیت ایک کروڑ 40 لاکھ 68 ہزار روپے ہے، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ایک اور کارروائی میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی دمام کے مسافر سے 6 کلو 330 گرام آئس ہیروئن برآمد کی۔ترجمان کے مطابق مسافر میر سجاد علی نے منشیات بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، سامان کی تلاشی کے دوران آئس برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو منشیات سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…