اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی و ی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شہزاد اکبر کو ہٹانے کی اصل وجہ یہ ہے کہ کیسزعدالتوں میں فائل ہی نہیں ہوئے ، وزیر اعظم عمران خان نے بھی یہ واضح طور پر کہا ہے کہ شہزاد اکبر کا
کام کچھ اور تھا ور وہ کرتے کچھ اور تھے ،پریذنٹیشن کچھ دیتے رہے اور عدالتوں میں کچھ اور پیش ہوتا رہا، یاد رہے وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے گزشتہ روزاستعفیٰ دے دیاتھا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیے جانے کی تصدیق کی۔شہزاد اکبر نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے اور امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق 18 جنوری کو کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں شیخ رشید نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق سوال اٹھایا تھا جس پر شہزاد اکبر نے نواز شریف کی واپسی کو مشکل قرار دیا تھا۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان شہزاد اکبر کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے اور انہیں دو ہفتے پہلے ہی استعفیٰ دینے کا اشارہ دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کو خود سے استعفیٰ دے کر جانے کا کہا گیا بصورت دیگر وزیراعظم انہیں برطرف کرسکتے تھے۔
شہزاداکبرمستعفی ۔۔وجہ وزیراعظم کی ناراضگی یا کچھ اور؟ سنیئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا ماہرانہ تجزیہ@Shahidmasooddr #ShahzadAkbar pic.twitter.com/Q1JLuzaRqf
— GNN (@gnnhdofficial) January 24, 2022