اسلام آباد ( آن لائن ) پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم
کی تحریک پر طویل مشاورت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں حکومت مخالف تحریک کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا، جبکہ لانگ مارچ اور ان ہاؤس تبدیلی سمیت مختلف اہم قومی امور پر بھی طویل مشاورت ہوئی۔مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو پی ڈی ایم اجلاس کے ایجنڈے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موجوہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اب حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کا وقت آگیا ہے۔ نواز شریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا، ن لیگ ساتھ دے گی ۔