ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے اقاموں اور ایگزٹ ری انٹری ویزے میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ ریاض سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ اقدام کورونا وائرس کی پابندیوں والے ممالک میں پھنسے اقامہ و ویزا ہولڈرز کیلئے کیا گیا ۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ کے مطابق اقاموں اور ایگزٹ ری انٹری ویزے میں 31 مارچ تک توسیع ہوگی۔