جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

برطانیہ اور یورپ کے بعد برڈ فلو امریکا پہنچ گیا، لاکھوں مرغیاں تلف

datetime 25  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)دنیا بھر میں برڈ فلو کا تیزی سے پھیلاؤ تیز ہوگیا اور برطانیہ، یورپ کے بعد یہ وبا امریکا پہنچ گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس، اسکاٹ لینڈ، برطانیہ میں پھیلنے والا برڈ فلو نیدرلینڈ میں بھی سامنے آیا ہے جس کے بعد حکومت نے قریباً دو لاکھ مرغیوں کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیدرلینڈ میں امورزراعت نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے ایک

فارم میں برڈ فلو کی انتہای متعدی بیماری کا تعین ہوا اور ایک لاکھ 70 ہزار مرغیوں کا تلف کیا جائے گا۔ صوبہ نوردبرانٹ کے ایک فارم میں برڈ فلو وبا کے تعین کے بعد 46 ہزار مرغیوں کو تلف کر دیا جائے گا۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحلی علاقوں میں بطخوں سے لیے گئے سیمپل میں ایشیائی قسم سامنے آئی ہے۔ محکمہ زراعت نے تصدیق کی ہے کہ دو مزید جنگلی پرندے برڈ فلو سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔یہ دونوں پرندے جنوبی کیرولائنا کی کولیٹن کاؤنٹی میں ایک جنگلی امریکی ویگن کے وائرس سے متاثر ہونے کے چند دن بعد ہی متاثر پائے گئے ہیں جو 2016 کے بعد سے امریکا میں یوریشین H5 ایویئن انفلوئنزا کا پہلا کیس تھا۔ادھر فرانسیسی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ برڈ فلو وائرس پر قابو پانے کی کوششوں کے سلسلے میں گزشتہ مہینے 6 سے ساڑھے 6 لاکھ مرغیوں، بطخوں اور دیگر پرندوں کو تلف کیا گیا ہے۔وزارت زراعت کے مطابق فیکٹری فارموں میں وائرس کی موجودگی کی اطلاع دی گئی ہے اور جنگلی پرندوں میں بھی برڈ فلو کے 15 کیسز سامنے آئے ہیں۔اسی طرح کے وائرس سے پرندوں کی ہلاکت کے صرف ایک

سال بعد بھی کئی یورپی ممالک اب ایک انتہائی متعدی فلو ایچ 5 این 1 کا مقابلہ کر رہے ہیں۔بیلجیئم اور برطانیہ نے وبا پھیلنے کا اعلان کیا ہے جبکہ چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والے جانوروں کے ڈاکٹروں نے کہا کہ 80 ہزار پرندوں کو ایک ہی فارم میں تلف کیا جائے گا جہاں گذشتہ ہفتے ایک لاکھ سے زائد جانور وائرس سے مر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…