ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

نور مقدم قتل، نہ عینی شاہد اور نہ گواہ، کیس میں تفتیش کی کمزوریاں سامنے آگئیں

datetime 24  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)نورمقدم کے قتل کیس کی تفتیش میں کمزوریاں سامنے آگئیں جس کے مطابق نہ عینی شاہد اور نہ گواہ،ہمسائیوں اور ان کے کسی چوکیدار کا بیان تک نہ لیا گیا۔نور مقدم کیس کی تفتیش سے متعلق یہ بات سامنے آئی کہ ہمسائیوں اور ان کے کسی چوکیدار کا بیان تک نہ لیا گیا

، گھر کے ارد گرد کیمروں کی ریکارڈنگ بھی تفتیش کا حصہ نہیں بنائی گئی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ واقعے کا کوئی عینی شاہد گواہ سامنے نہیں آیا،گرفتاری کے وقت مرکزی ملزم ظاہرجعفر کی پینٹ پر خون بھی نہیں تھا اور چاقو پرظاہر جعفر کے فنگر پرنٹس نہیں تھے، ظاہر جعفرکو صرف گھر میں ہونے کی وجہ سے شامل تفتیش کیا گیا۔پولیس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا تھا کہ ملزم ظاہر جعفر نور کے قتل کا اعتراف کرچکا ہے اور ڈی این اے، فنگر پرنٹس سے بھی قتل میں ملوث ہونا ثابت ہوچکا۔واضح رہے کہ قتل کے دن نور کو گھسیٹ کر گھر کے اندر لے جانے کی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں، واردات کے دن گھر پہنچنے والی تھیراپی ورکس کی ٹیم پر بھی ملزم ظاہر جعفر نے حملہ کیا تھا جس سے امجد نامی شخص زخمی ہوا۔اس کے علاوہ ملزم کی طرف سے ذہنی مریض ہونے کا حربہ بھی استعمال کیا گیا لیکن ماہرین نے ملزم کو فٹ قرار دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…