ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلام قبول کرتے وقت امریکی شہری کی آنکھوں میں آنسو تھے اور کلمہ پڑھنے کے بعد وہ طالبان کے گلے لگ گئے،کلمہ پڑھتے وقت کے مناظر

datetime 24  جنوری‬‮  2022 |

کابل(این این آئی) امارت اسلامیہ افغانستان میں امریکی شہری کرسٹوفر نے اسلام کی حقانیت کا اقرار کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا۔

افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق طویل عرصے سے افغانستان میں مقیم امریکی شہری کرسٹو فر نے اسلام کے آفاقی پیغام کی حقانیت کو پہچان کر اور طالبان کے اخلاق سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا۔امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی شہری کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور اسلامی نام محمد عیسیٰ رکھا۔اسلام قبول کرتے وقت امریکی شہری کی آنکھوں میں آنسو تھے اور کلمہ پڑھنے کے بعد وہ طالبان کے گلے لگ گئے۔ ترجمان طالبان نے محمد عیسٰی کو اسلام میں داخل ہونے پر مبارک باد دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی طالبان کی قید سے رہا ہونے والی خاتون صحافی اور ایک پروفیسر بھی اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…