جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

ہم تمہیں کان سے پکڑ کر باہر نکالیں گے،تمہاری ہمت کیسے ہوئی شہباز شریف کو کریمنل کہنے کی،تم ہو کیا، تمہاری اوقات کیا ہے، مریم اورنگزیب کی عمران خان پر شدید تنقید

datetime 24  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کرسی چھین جانے کے خوف میں مبتلا ہیں، ان کو پتا چل چکا ہے اب ان کے گھر جانے کا وقت آ گیا، یہ مکافات عمل ہے، آپ بچ نہیں سکتے، دھمکی دیتے ہیں چھوڑوں گا نہیں، خطرناک ہوجاؤں گا، آپ نے تو پہلے ہی عوام کو جینے کے قابل نہیں چھوڑا، اب آپ کا گریبان ہوگا اور عوام کا ہاتھ ہوگا،

ہم تمہیں کان سے پکڑ کرنکالیں گے کیونکہ تم نے آٹا ، چینی ، گیس ، بجلی اور دوا چوری کیا ہے ۔ آپ عمران خان شہباز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کے انتقام نے ہمارا خوف ختم کر دیا ہے، شہباز شریف کو کریمنل کہنے کی ہمت کیسے ہوئی ؟ جب آپ سڑکوں پر تھے اس وقت وزیراعظم نواز شریف تھے، سڑکوں پر آنے کی دھمکیاں کسے دیتے ہیں؟ فارن فنڈنگ کیس میں طاہر اقبال، محمد رفیق کون ہے ؟ کریمنل آٹا، چینی چوری کرنے والا ہوتا ہے، کریمنل وہ ہوتا ہے جو 1200 ارب کا آٹا کھا جائے، کرسی سے اترے تو کوئی آپ کا نام لینے والا نہیں ہوگا، ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اقتدارکےخوف میں مبتلا ہیں، انہیں معلوم ہوچکا ہے کہ وہ نا اہل ہیں، کہتےہیں دفترمیں بیٹھ کرگھٹیاباتیں سنتا ہوں، وزیراعظم جب بھی بولتےہیں لوگوں پرتہمت لگاتےہیں، عمران خان نے عوام کوروٹی، چینی، دوائی لینے کےقابل نہیں چھوڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ آر ٹی ایس کو بٹھا کر عمران خان کو لایا گیا، آپ نے 26 اکاؤنٹس کھولے، الیکشن کمیشن میں ریکارڈ جمع نہیں کرایا، آپ کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…