اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میکسکو کی ریاست باجا کیلیفورنیا میں اوزیل مارٹینز نامی شخص نے اپنی گرل فرینڈ کی ماں کی جان بچانے کیلئے اپنا گردہ عطیہ کیا مگر اس کی بدقسمتی نکلی کہ لڑکی نے ایک ماہ بعد ہی اسے چھوڑ کر کسی اور سےشادی کرلی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوزیل جو
پیشے سے ایک استاد ہے ، اس نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو میں کہا کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ کی ماں کی جان بچانے کے لیے اپنا گردہ عطیہ کیا تاہم آپریشن کے ایک ماہ بعد گرل فرینڈ نے اسے چھوڑ کر کسی اور سے شادی کر لی۔اوزیل مارٹینز کی اسی ویڈیو کو اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے اور صارفین ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں اس سے ہمدردی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایک اور ویڈیو میں اوزیل نے کہا کہ ‘دراصل میں ٹھیک ہوں،میں اور وہ اب دوست نہیں ہیں لیکن پھر بھی ہم ایک دوسرے سے نفرت نہیں کرتے تاہم انہوں نے دوسرے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے تعلقات میں ایسی غلطی نہ کریں۔
Man Donates His Kidney To Save The Life Of His Girlfriend’s Mom. Girlfriend Dumps Him A Month Later And Marries Someone Else https://t.co/uVeV5koQuv pic.twitter.com/RSf1TuOk7n
— Barstool Sports (@barstoolsports) January 20, 2022